لاہور(کرائم رپورٹر)شفیق آباد کے علاقے بچوں کی لڑائی میں دو گروپوں کے درمیان تصادم فائرنگ اینٹیں اور پتھر چلنے سے متعدد افراد زخمی ہوگئے۔فائرنگ اور پتھراو کی فوٹیجز منظر عام پر آگئیںذرائع کے مطابق شفیق آباد میں بچوں کی لڑائی میں دو گروپ خان اور پٹھان گروپ کے درمیان تصادم ہوگیاتصادم کے دوران ملزمان نے ڈنڈوں پتھروں اور فائرنگ کرکیحملہ کر دیا فائرنگ اور پتھراو کی فوٹیجز منظر عام پر آگئیں ملزمان شہزاداور مرزا نے کلاشنکوف سے فائرنگ بھی کی فائرنگ کے بعد علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ متاثرہ افراد کی جانب سے اندراج مقدمہ کیلئے پولیس کو درخواست دے دی گئی پولیس نے شواہد اکھٹے کرکے مزید تحقیقات کا آغاز کردیا ہے جلد ملزمان کو گرفتار کرلیا جائے گا