سفاک کا 9سالہ بیٹی پر چھری سے حملہ

 باپ نے کمسن ایمان فاطمہ کو چھری کے وار کرکے زخمی کر دیا ،ملزم کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل 
لاہور(کرائم رپورٹر) شمالی چھاؤنی کے علاقے میں سفاک باپ نے کمسن 9 سالہ بیٹی کو چھری کے وار کرکے زخمی کر دیا۔ بتایا گیا ہے کہ شمالی چھاؤنی کے علاقے میں سفاک باپ نے کمسن 9 سالہ بیٹی ایمان فاطمہ کو چھریوں کے وار کرکے زخمی کر دیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی شروع کردی۔ زخمی ایمان فاطمہ کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں پر علاج معالجہ جاری ہے۔ ایس پی کینٹ قاضی علی رضا کے مطابق متاثرہ بچی کی والدہ کی مدعیت میں نامزد ملزم آصف کے خلاف مقدمہ درج کیا جا رہا ہے۔ ملزم کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دے کر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ بچوں پر تشدد کرنے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں، ملزم جلد پولیس کی گرفت میں ہوگا۔