پاکستان کو جرمانستان میں تبدیل شیخ رشید

راولپنڈی (خصوصی رپورٹ)سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ تاریخ پر تاریخ پڑ رہی ہے اور آج پھر تاریخ ڈال دی گئی، پاکستان کو جرمانستان میں تبدیل کر دیا گیا۔راولپنڈی میں اے ٹی سی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ اس ملک میں مہنگائی اور بے روزگاری کا خاتمہ ہو، آٹا اور چینی 150روپے کلو تک پہنچ گئے، 70 ہزار روپے کی قبر اور کفن ہو گیا۔