نئی دہلی (آئی این پی)بھارت مالیاتی فراڈ کا مرکز بن گیا ہے، جہاں گزشتہ ایک دہائی کے دوران مالیاتی فراڈ اور سائبر کرائمز میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا، اور طویل عرصے سے آن لائن دھوکا دہی کرنے والوں کے حوالے سے شہرت رکھتا ہے جو امریکا سمیت دنیا بھر کے ممالک کو نشانہ بناتے ہیں۔مالیاتی سائبر کرائمز بھارت کی سرحدیں پار کر کے دنیا بھر کے لوگوں کو کا نشانہ بنا رہے ہیں، تکنیکی مدد کے حصول کی مد میں معصوم عوام ذاتی تفصیلات جیسا کہ، کریڈٹ کارڈ یا بینک اکاونٹس تک رسائی دے کر دھوکا دہی کا شکار ہو جاتے ہیں