لگژری گاڑیاں ، پٹرول، افسر وں کے وارے نیارے

چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب 3 سرکاری گاڑیاں 2800،1800 اور 4700 سی سی استعمال کرینگے 
اسلام آباد(بیورو رپورٹ)پنجاب حکومت نے افسر وں کیلئے نئی ٹرانسپورٹ پالیسی جاری کر دی۔نوٹیفکیشن کے مطابق چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب 3 سرکاری گاڑیاں 2800،1800 اور 4700 سی سی استعمال کرینگے ،دونوں کی 2 گاڑیوں کیلئے ہر ماہ 800 لٹر پٹرول ملیگاجبکہ 4700 سی سی گاڑی کے پٹرول کی کوئی حد مقرر نہیں ، پہلے چیف سیکرٹری اور ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب 1300 اور 1600سی سی گاڑیاں رکھنیکیمجازتھے اور انہیں ڈیوٹی پرگاڑی کیلئے 200 لٹر پٹرول ماہانہ ملتا تھا تاہم پنجاب کے سرکاری دورے پر جانے والی گاڑی کیلئے پٹرول کی کوئی حد مقرر نہیں تھی۔نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ20،21اور 22کے افسروں میں سیکرٹری 2800 اور 1800سی سی انجن کی 2 گاڑیاں استعمال کر سکیں گے،گریڈ 22 اور 21 کے افسر ذاتی استعمال کیلئے 200 لٹر اور سرکاری استعمال کیلئے لا محدود پٹرول استعمال کریں گے۔پرانی پالیسی کے تحت انتظامی سیکرٹری پنجاب 1300سی سی گاڑی اور 200 لٹر پٹرول ہر ماہ استعمال کرسکتے تھے۔نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ 19 اور20 کیسپیشل سیکرٹری اور ڈی آئی جی 1600سی سی گاڑی اور 250 لٹر پٹرول ہر ماہ استعمال کریں گے جبکہ پرانی پالیسی کے تحت یہ افسران 1000 سے 1300سی سی گاڑی اور 175لٹر پٹرول ہر ماہ استعمال کرسکتے تھے۔اس کے علاوہ گریڈ 19کے ایڈیشنل سیکرٹری 1600 سی سی گاڑی اور 200 لٹر پٹرول ہر ماہ استعمال کریں گے، پرانی پالیسی کے تحت یہ افسران 175 لٹر پٹرول ہر ماہ استعمال کر سکتے تھے۔گریڈ18 میں ڈپٹی سیکرٹری1500 سی سی گاڑی کے لیے 175 لٹر پٹرول استعمال کریں گے، پرانی پالیسی کے تحت ڈپٹی سیکرٹری 1000 سی سی گاڑی اور 150 لٹر تک پٹرول ہر ماہ استعمال کرسکتے تھے۔چیف سیکرٹری اور ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب کے سٹاف افسراور سیکشن افسر 1300سی سی گاڑی اور 150 لٹر پٹرول ہر ماہ استعمال کریں گے۔نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب میں وزرا کے سٹاف افسر 1300سی سی گاڑی اور 125 لٹر پٹرول ہر ماہ استعمال کریں گے۔