کراچی(آئی این پی )انسداد دہشت گردی عدالت نے سندھ اسمبلی پر دھرنے اور ہنگامہ آرائی کے مقدمے میں گرفتار جماعت اسلامی کے 30 کارکنوں کی ضمانت منظور کرلی۔عدالت کی جانب سے ضمانت منظور ہونے کے بعد ملزمان کی رہائی ضمانتی مچلکے جمع کروانے سے مشروط ہوگی،ملزموں کی جانب سے ایڈووکیٹ طاہر عدالت میں پیش ہوئے۔