زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ ،16ارب19کروڑ ڈالرز ہوگئے

کمرشل بینکوں کے ذخائر 9کروڑ23لاکھ ڈالرز کم ہوکر 5ارب10کروڑڈالرز ہوگئے
اسلام آباد(آئی این پی )ملکی زرمبادلہ ذخائر میں بڑا اضافہ ہوگیا، زرمبادلہ ذخائرسے متعلق اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعدادوشمار کے مطابق 13فروری کو ختم ہونیوالے ہفتے میں زرمبادلہ ذخائر میں7کروڑ32لاکھ ڈالرکمی ہوئی ،13فروری کوختم ہونیوالے ہفتے میں زرمبادلہ ذخائر21ارب30کروڑ ڈالرہوگئے۔اسٹیٹ بینک کے ذخائر 1کروڑ91 لاکھ ڈالر اضافے سے 16ارب19کروڑ ڈالرز ہوگئے جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 9کروڑ23لاکھ ڈالرز کم ہوکر 5ارب10کروڑڈالرز ہوگئے۔