محکمہ موسمیات: پنجاب میں 23 دسمبر کو بارشوں کا امکان

محکمہ موسمیات: پنجاب میں 23 دسمبر کو بارشوں کا امکان

لاہور اور پنجاب بھر میں خشک موسم کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث فضا میں آلودگی اور دھند بڑھ گئی ہے۔

 تاہم محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ 23 دسمبر کو بارش برسانے والا سسٹم پاکستان میں داخل ہوگا، جس کے نتیجے میں پنجاب بھر میں بارش متوقع ہے۔ اس بارش سے آلودگی اور دھند میں کمی واقع ہو گی اور خشک موسم کا سلسلہ بھی ٹوٹ جائے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں اس وقت کم سے کم درجہ حرارت 4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، جب کہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 19 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔ اس موسم کے دوران لاہور سمیت دیگر علاقوں میں سردی کی شدت میں اضافہ متوقع ہے، اور بارش کے بعد موسم میں بھی کچھ بہتری آئے گی۔