کویتی شہریت کی اعلی کمیٹی نے 2899 افراد کی شہریت منسوخ کرنے کے لیے شہریت قانون کے تحت سفارشات کابینہ کو ارسال کر دی ہیں۔
ان سفارشات میں ان افراد کے نام شامل ہیں جنہوں نے مختلف شقوں کے تحت شہریت حاصل کی تھی یا جن کی شہریت مختلف وجوہات کی بنا پر منسوخ کی گئی۔کویتی قانون کی شق 15 کے تحت دہری شہریت رکھنے والوں کی شہریت منسوخ کی گئی ہے، اور اس میں 2 افراد کی شہریت شامل ہے۔ شق 21 کے مطابق دروغ گوئی یا جعل سازی سے شہریت حاصل کرنے والوں کی شہریت منسوخ کی گئی، جن میں 408 افراد شامل ہیں۔کویتی قانون کی شق 13 کے تحت، جن افراد کی شہریت غیر قانونی طریقے سے حاصل کی گئی تھی یا جنہوں نے ملکی قوانین کی خلاف ورزی کی تھی، ان کی شہریت بھی منسوخ کر دی گئی۔ ان افراد میں 489 افراد شامل ہیں جن کا تعلق 54 مختلف ممالک سے تھا۔
کویتی حکومت نے ایک فلپائنی خاتون کی شہریت بھی منسوخ کی، جو معمر کویتی سے شادی کے بعد شہریت حاصل کی تھی، لیکن کویتی شہری کے انتقال کے بعد اس نے ایک ایشیائی ڈرائیور سے شادی کر لی تھی۔ اس صورت میں اسے قانون کی شق 8 کے تحت قومی تشخص کو نقصان پہنچانے کے زمرے میں شمار کیا گیا۔مزید برآں، کویت کی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ تمام ملکی اور غیر ملکی افراد کو خبردار کیا ہے کہ اگر انہوں نے 31 دسمبر تک اپنے بائیو میٹرک فنگر پرنٹس رجسٹر نہیں کرائے تو ان کی تمام بنیادی سہولتیں معطل کر دی جائیں گی۔
وزارت داخلہ نے واضح کیا کہ یہ ہدایت ستمبر میں جاری کیے گئے انتباہات کے بعد دی گئی ہے، جس میں بائیو میٹرک رجسٹریشن کو لازمی قرار دیا گیا تھا۔وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ ان افراد کو اپنی بینکنگ اور دیگر حکومتی خدمات کی معطلی سے بچنے کے لیے "میٹا" پلیٹ فارم یا "سہل" ایپ کے ذریعے بائیو میٹرک فنگر پرنٹس کے لیے وقت لینا ضروری ہے۔