گوجرانوالہ:مسافر ٹرین کے انجن میں آتشزدگی،قابوپالیاگیا

گوجرانوالہ (کرائم رپورٹر)مجاہد پورہ پھاٹک کے قریب لاہور سے راولپنڈی جانے والی مسافر ٹرین کے انجن میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ریسکیو 1122 کے مطابق انجن ہیٹ اپ ہونے  پر آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا۔اطلاع ملتے ہی  دو فائر وہیکلز اور موٹر بائیک ایمبولینس فوری  موقع پر پہنچ گئیں۔ ریسکیو اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرکے آگ پر قابو پا لیا۔