مختلف علاقوں میں آئندہ 24گھنٹوں میں موسلادھار بارش کی پیشگوئی ، سیلاب و لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
اسلام آباد،پشاور(آئی این پی )پنجاب اور خیبر پختونخوا کے متعدد شہروں میں بارش ہوئی‘محکمہ موسمیات کی جانب سے اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور، مردان، سوات، گوجرانوالہ، لاہور اور دیگر علاقوں میں آئندہ24گھنٹوں میں موسلادھار بارش کی پیش گوئی کی ہے جبکہ نشیبی علاقوں میں سیلاب اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے ۔ خیبرپختونخوا کے ضلع صوابی کے مختلف علاقوں میں عمارتیں منہدم ہونے اور گھر کی چھت گرنے کے باعث اب تک دو افراد جاں بحق جبکہ 9 افراد زخمی ہوگئے