اسلام آباد (آئی این پی) وزیرِ اعظم شہباز شریف نے بااثر صارف گروپوں اور گیس یوٹیلیٹی سیکٹر کے درمیان 50 ارب روپے کے گیس بلنگ تنازع کی آزادانہ تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔ ایک میڈیا ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ تحقیقات سابق وفاقی سیکریٹری شاہد خان کی سربراہی میں ہوں گی، جو انڈسٹریل اور سی این جی صارفین کی جانب سے شکایات موصول ہونے کے بعد کی جا رہی ہیں، ان صارفین کو 2015 سے واجب الادا پرانے گیس واجبات کے اچانک بل موصول ہوئے تھے۔ذرائع نے تصدیق کی کہ وزیرِ اعظم نے معاملے کی چھان بین کے لیے ایک خصوصی انکوائری کمیٹی قائم کر دی ہے، تنازع لاہور میں قائم سوئی ناردرن گیس کمپنی لمیٹڈ (ایس این جی پی ایل)سے متعلق ہے، جس نے اپریل 2015 سے جون 2022 تک کے عرصے کے لیے اوگرا کے اپ ڈیٹ شدہ نوٹیفکیشنز کی بنیاد پر نظرثانی شدہ بل جاری کیے ہیں