سپیڈو بس میں لڑکی پر تشدد، ملازم برطرف اور قانونی کارروائی شروع

سپیڈو بس میں لڑکی پر تشدد، ملازم برطرف اور قانونی کارروائی شروع

لاہور میں اسپیڈو بس سروس میں ایک لڑکی پر مبینہ تشدد کے واقعے کا صوبائی حکومت نے سخت نوٹس لے لیا ہے اور فوری کارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق واقعے کے بعد ملوث ملازم سجاد علی کو فوری طور پر ملازمت سے برطرف کر دیا گیا ہے جبکہ اس کے خلاف قانونی کارروائی بھی شروع کر دی گئی ہے۔بلال اکبر خان نے واقعے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی مسافر کے ساتھ بدتمیزی یا تشدد ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔ ان کے مطابق محکمہ ٹرانسپورٹ میں زیرو ٹالرنس پالیسی نافذ ہے اور ایسے عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔حکام کے مطابق ملزم کو بلیک لسٹ کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ وہ مستقبل میں کسی بھی پبلک ٹرانسپورٹ سروس میں ملازمت حاصل نہ کر سکے۔ مزید قانونی کارروائی متعلقہ ادارے کر رہے ہیں۔