کے الیکٹرک سی ای او مونس علوی ہراسانی کے الزام میں عہدے سے برطرف، 25 لاکھ روپے جرمانہ

کے الیکٹرک سی ای او مونس علوی ہراسانی کے الزام میں عہدے سے برطرف، 25 لاکھ روپے جرمانہ

محتسب اعلیٰ سندھ جسٹس (ر) شاہ نواز طارق نے اپنے فیصلے میں کہا کہ مونس علوی پر خاتون کو ہراساں کرنے کا الزام ثابت ہوا ہے، اس لیے انہیں فوری طور پر عہدے سے ہٹایا جائے۔

فیصلے کے مطابق مونس علوی کو ایک ماہ میں 25 لاکھ روپے جرمانہ ادا کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، بصورت دیگر ان کی منقولہ و غیر منقولہ جائیداد ضبط کی جائے گی۔مزید برآں، محتسب اعلیٰ نے ہدایت دی کہ اگر مونس علوی جرمانہ ادا نہ کریں تو ان کا شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بھی بلاک کر دیا جائے۔شکایت کنندہ نے الزام لگایا تھا کہ مونس علوی نے انہیں ہراساں کیا اور ذہنی اذیت دی، جس پر تحقیقات کے بعد الزامات ثابت ہوئے۔