گرفتار ہونے والی خاتون کا یوکرین کی ہدایت پر جنوبی روس میں سیکیورٹی تنصیب کو نشانہ بنانے کا منصوبہ تھا
ماسکو (آئی این پی )روس میں مبینہ بم حملے کے الزام میں جرمن خاتون کو گرفتار کر کے حملے کی سازش ناکام بنا دی گئی۔روسی سرکاری میڈیا کے مطابق روسی سیکیورٹی ایجنسی کا کہنا ہے کہ گرفتار جرمن خاتون کے بیگ سے دیسی ساختہ بم برآمد ہوا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ گرفتار خاتون کا یوکرین کی ہدایت پر جنوبی روس میں سیکیورٹی تنصیب کو نشانہ بنانے کا منصوبہ تھا۔سیکیورٹی ایجنسی کے مطابق جرمن خاتون کو قفقاز شہر سے حراست میں لیا گیا