اسلام آباد: یونیورسٹی ہاسٹل میں 22 سالہ طالبہ کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا

اسلام آباد: یونیورسٹی ہاسٹل میں 22 سالہ طالبہ کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا

اسلام آباد: انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی کے ہاسٹل میں طالبہ کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا

اسلام آباد: انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی کے ہاسٹل میں افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں 22 سالہ طالبہ کو اس کے روم میٹس کی موجودگی میں فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق: مقتولہ کو دو روم میٹس کی موجودگی میں فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا۔ واقعے کے بعد پولیس نے فوری طور پر مقدمہ درج کر لیا ہے اور مقتولہ کی لاش کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے: کہ اس وقت قتل کی وجوہات کا پتہ نہیں چل سکا ہے، تاہم تحقیقات جاری ہیں اور پولیس واقعے کی تفصیلات معلوم کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

یہ واقعہ یونیورسٹی ہاسٹل میں پیش آیا ہے اور پولیس نے مقتولہ کے ہم جماعتوں اور روم میٹس سے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے تاکہ قتل کے اس معاملے کی حقیقت سامنے لائی جا سکے۔