علی پور: راشن لے جاتے ہوئے 4 افراد سیلابی پانی میں ڈوب کر جاں بحق

علی پور: راشن لے جاتے ہوئے 4 افراد سیلابی پانی میں ڈوب کر جاں بحق

ویب ڈیسک: علی پور میں ایک افسوسناک حادثے میں چار افراد سیلابی پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہو گئے۔

ریسکیو عملہ کے مطابق، یہ افراد راشن لے کر واپس گھر جا رہے تھے کہ مختلف علاقوں میں پیش آنے والے حادثات کے دوران یہ غرق ہو گئے۔ بستی کارچ اور دیگر علاقوں میں الگ الگ واقعات میں چار افراد ہلاک ہوئے۔حادثے میں تین ماموں بھانجا ایک دوسرے کو بچانے کی کوشش کرتے ہوئے ڈوب گئے، جن کی شناخت نادر، رستم، اور حافظ بابر کے نام سے ہوئی۔ مزید برآں، 15 سالہ کاشف گبول کھانا لے جاتے ہوئے سیلابی پانی میں بہہ کر جاں بحق ہو گیا۔ریسکیو ٹیموں نے کارروائی کے بعد تمام لاشیں برآمد کر لیں اور حادثے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔