کراچی(آئی ین پی ) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روز نمایاں تیزی آئی، 100 انڈیکس 700 پوائنٹ بڑھ کر پہلی بار ایک لاکھ 58 ہزار 700 کی حد پر پار کر گیا۔پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کی ابتدا ہی تیزی سے ہوئی اور 100 انڈیکس ایک گھنٹے میں 700 پوائنٹس بڑھ گیا۔واضح رہے کہ پاکستان اور سعودی عرب میں باہمی دفاعی معاہدہ ہونے کے بعد گزشتہ روز بھی سٹاک مارکیٹ میں نمایاں تیزی دیکھی گئی تھی۔