بنوں(مانیٹرنگ ڈیسک )تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی مولانا نسیم شاہ کو پولیس نے بنوں سے گرفتار کرلیا،انہیں گرفتار کرنے کی ویڈیو بھی سامنے آگئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پولیس والے انہیں گرفتار کرکے لے جارہے ہیں اس دوران مولانا نسیم شاہ نے مزاحمت کی کوشش کی جس پر پولیس اہلکاروں نے ان کے ساتھ زبردستی کی اور گاڑی میں بٹھا کر لے گئے ،اس موقع پر رینجرز اہلکار بھی موجود تھے،ادھر پی ٹی آئی رہنما مینا خان آفریدی نے کہاہے حکومت ختم ہوتے ہی تحریک انصاف کے رہنمائوں کارکنوں کے خلاف کریک ڈائون کی تیزی بتاتی ہے کہ انتقامی فہرستیں بہت پہلے تیار کی جا چکی تھیں ،ایکس پر بیان میں انہوں نے کہا واضح ہے کہ یہ گورنر راج دہشتگردی کچلنے کے لیینہیں، تحریک انصاف سے عوامی مینڈیٹ چھیننے کے لیے تھا۔