آئی ایم سی اوور 40 کرکٹ ورلڈکپ: پاکستان نے بھارت کو شکست دے دی

پاکستان نے مطلوبہ ہدف 26.2اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا ،عدنان اکمل اور شہریار غنی کے63،63رنز
گیانا (سپورٹس ڈیسک)آئی ایم سی اوور 40 کرکٹ ورلڈکپ میں پاکستان نے اپنے دوسرے میچ میں روایتی حریف بھارت کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔ گیانا میں جاری ایونٹ کے نویں میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بھارتی ٹیم 34.3 اوورز میں 143 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ مرتضیٰ علی نے 48اور امیت مشرا نے 38رنز کے ساتھ مزاحمت کی جبکہ پاکستان کی جانب سے محمد خلیل نے 3، محمد عرفان اور فہد جبار نے 2، 2 جبکہ وسیم علی اور سیدفرید الدین نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ جواب میں پاکستان نے مطلوبہ ہدف 26.2 اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ عدنان اکمل اور شہریار غنی 63، 63 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ بھارت کی جانب سے امیت مشرا نے 2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ یاد رہے کہ پاکستان نے اپنے پہلے میچ میں ریسٹ آف دی کیریبیئن کو ہرایا تھا۔