ویب ڈیسک:سینئر وزیرِ پنجاب مریم اورنگزیب نے پی ٹی آئی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ جماعت اب ایک فرنچائز بن چکی ہے جس کی "بولی 24 نومبر کو لگنی ہے۔"
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب عدالت پی ٹی آئی کے بانی کو طلب کرتی ہے تو وہ 9 مئی کے واقعات کی دھمکیاں دیتے ہیں۔ انہوں نے ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ ان جماعتوں نے بھی احتجاج کیے لیکن آئینی دائرے کے اندر رہتے ہوئے۔مریم اورنگزیب نے پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اگر انہیں دھرنا دینا ہے تو اپنے صوبے میں دیں۔ انہوں نے حکومت کی کارکردگی پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں اسپتال بن رہے ہیں، کسان کارڈ جاری کیے جا رہے ہیں، اور ہر شعبے میں ترقی ہو رہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کے احتجاج کی بنیاد پر اندرونی لڑائی ہے، جسے "زمان پارک اور بنی گالہ کی نند اور بھاوج کی لڑائی" قرار دیا۔ مریم اورنگزیب نے دعویٰ کیا کہ پی ٹی آئی کی خراب پالیسیوں کے اثرات کو موجودہ حکومت نے بہتر کیا ہے، جس سے معیشت اور خارجہ پالیسی بحال ہو رہی ہے۔