لاہور (اپنے سٹی رپورٹر سے )چیف آفیسر میٹرو پولیٹن کارپوریشن شاہد عباس کاٹھیا کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔ ترجمان کے مطابق اجلاس میں اہم انتظامی امور پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ چیف آفیسر نے کہا مارکیٹس اور دکانوں کے رقبے کو حقائق کے مطابق ترتیب دیا جائے، ضلع بھر میں غیر قانونی تعمیرات و تجاوزات کی کوئی گنجائش نہیں، غیر قانونی تعمیرات کو فوری مسمار کیا جائے۔