پولیس افسر عدالتی احکامات پر عملدرآمد کروائیں: فیصل کامران

 شہریوں کو انصاف کی فراہمی میں میرٹ بالادستی یقینی بنائی جائے:ڈی آئی جی آپریشنز
 لاہور(کرائم رپورٹر)ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے کہا ہے کہ محرم الحرام کے دوران بھی شہریوں کو انصاف کی فراہمی بلاتعطل جاری ہے۔ پولیس افسران عدالتی احکامات پر من وعن عملدرآمد کروائیں۔ شہریوں کو انصاف کی فراہمی میں میرٹ بالادستی یقینی بنائی جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں کھلی کچہری کے دوران بذریعہ ویڈیولنک افسران سے گفتگو کے دوران کیا۔ کھلی کچہری میں وراثتی جائیداد،لڑائی جھگڑے، لین دین ودیگر معاملات سے متعلق شکایات موصول ہوئیں۔ فیصل کامران نے شہریوں کی درخواستوں پر متعلقہ افسران کومناسب احکامات جاری کئے۔ شہریوں کو کیسز کی نوعیت کے مطابق متعلقہ فورم بارے آگاہی دی گئی۔ وراثتی جائیداد سے متعلق درخواست پر ایس ایچ او ہنجروال کو 03 دن میں رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا گیا۔ مالک مکان کی طرف سے گروی کی رقم اور مشینری واپس نہ کرنے کی کرایہ دار کی درخواست پر ڈی آئی جی آپریشنز نے ایس ایچ او راوی روڈ کو شواہد کی روشنی میں کارروائی کی ہدایت کی۔ فیصل کامران نے مزید کہا کہ تھانہ کی سطح انصاف میسر نہ آنے کی صورت میں شہری بغیر سفارش میرے دفتر تشریف لائیں