بھارت، ٹریکنگ پر جانے والا 24 سالہ نوجوان کھائی میں گر کر ہلاک

 نوجوان پھسلن کی وجہ سے اپنا توازن کھو بیٹھا ،سالگرہ منانے کیلئے ٹریکنگ پر گیا تھا
نئی دہلی (آئی این پی )بھارت میں سالگرہ منانے کیلئے ٹریکنگ پر جانے والا نوجوان کھائی میں گر کر ہلاک ہوگیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست مہارشٹرا کے رہائشی 24 سالہ نوجوان نے اپنی سالگرہ کو منفرد انداز میں منانے کا منصوبہ بنایا۔ کیتن نے اپنی سالگرہ منانے کے لیے ٹریکنگ پر جانے کا فیصلہ کیا اور لوناوالا کے لوہا گڑھ قلعے میں ٹریکنگ کیلئے گیا۔ رپورٹس کے مطابق دوران ٹریکنگ بدقسمتی سے نوجوان پھسلن کی وجہ سے اپنا توازن کھو بیٹھا اور وہ گہری کھائی میں گرنے سے ہلاک ہوگیا۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو اداروں نے فوری آپریشن شروع کیا اور نوجوان کو کھائی سے نکال کر اسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹرز نے اسے مردہ قرار دے دیا۔