فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی کی نجکاری ، ری سٹرکچرنگ پلان کی منظوری

اسلام آباد(آئی این پی)نجکاری کمیشن بورڈ کے اجلاس میں اہم فیصلے کرتے ہوئے فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (فیسکو)کی نجکاری کیلئے ری سٹرکچرنگ پلان کی منظوری دے دی گئی۔نجکاری کمیشن کے مطابق فیسکو کا ری سٹرکچرنگ پلان حتمی منظوری کیلئے کابینہ کمیٹی برائے نجکاری کو بھجوایا جائے گا جبکہ فیسکو، گوجرانوالہ الیکٹرک پاور کمپنی (گیپکو) اور اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو)نجکاری کے پہلے مرحلے میں شامل ڈسکوز ہوں گی۔کمیشن نے بتایا کہ ان بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کیلئے مقامی اور بین الاقوامی سرمایہ کاروں سے اظہارِ دلچسپی طلب کیا جائے گا۔