اسلام آباد(آئی این پی )وزارت اطلاعات نے افغان طالبان کی جانب سے خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے سرحدی علاقوں میں مبینہ آئی ایس کے پی کے ٹھکانوں کو ڈرون حملوں میں نشانہ بنانے کے دعوئو ں کو مسترد کردیا۔اپنے فیکٹ چیک اکائو نٹ پر جاری ایک بیان میں وفاقی وزارت اطلاعات و نشریات نے کہا کہ افغان طالبان کی حکومت، اپنے مختلف پروپیگنڈے کرنے والے افراد اور سرکاری بیانات کے ذریعے خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے سرحدی علاقوں میں داعش کے کچھ مبینہ کیمپوں کو ڈرون کے ذریعے نشانہ بنانے کا دعوی کر رہی ہے، یہ دعوے ہمیشہ کی طرح جھوٹے ہیں