شادباغ میں عزیز شاہ تندور پر روٹیاں لگا رہا تھا موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ شروع کر دی
عزیز شاہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر دم توڑ دیا،لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل
لاہور(کرائم رپورٹر)شادباغ کے علاقے میں واقع شیر شاہ روڈ پرافسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں موٹر سائیکل سواروں نے ایک تندور پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں نان بائی عزیز شاہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیاپولیس کے مطابق عزیز شاہ تندور پر روٹیاں لگا رہا تھا کہ اچانک موٹرسائیکل پر سوار دو نامعلوم افراد نے فائرنگ شروع کر دی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے عزیز شاہ نے موقع پر دم توڑ دیا اطلاع ملنے پر فوری طور پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کیے اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔ابتدائی تفتیش کے مطابق واقعہ دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے تاہم تحقیقات جاری ہیں اور پولیس کا کہنا ہے کہ جلد ملزمان کو گرفتار کر لیا جائے گا۔