اداروں پرالزامات کیس،وزیراعلیٰ کے پی کے کیخلاف سماعت کل ہوگی

 اسلام آباد(آن لائن) وزیراعلی کے پی کے سہیل آفریدی کے خلاف اداروں پرالزامات اور ساکھ متاثر کرنے کے کیس کی  ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں سماعت کل منگل 21جولائی کوہوگی ۔وہ سابقہ پیشی پر بھی اسلام آباد کی ضلعی عدلیہ میں پیش نہیں ہوئے نہ ہی پولیس گرفتار کر کے پیش کرسکی تھی ۔وزیر اعلی کے پی سہیل آفریدی کے  ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا  تھا فیصلہ سہیل آفریدی کی عدم حاضری پر کیا گیاتھاعدالت نے سہیل آفریدی کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیاتھا سینئر سول جج عباس شاہ کیس کی  سماعت کریں گے