واشنگٹن(آئی این پی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے گرین لینڈ سے متعلق سخت موقف اور یورپی ممالک پر نئے ٹیرف عائد کرنے کی دھمکی کے بعد عالمی منڈیوں میں ایک بار پھر بے یقینی اور اتار چڑھا کا خدشہ پیدا ہو گیا ۔ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ اگر امریکا کو گرین لینڈ خریدنے کی اجازت نہ دی گئی تو وہ یکم فروری سے آٹھ یورپی ممالک کی درآمدات پر 10 فیصد اضافی ٹیرف عائد کریں گے، جو یکم جون سے بڑھا کر 25 فیصد کر دیا جائے گا۔ ان ممالک میں ڈنمارک، ناروے، سویڈن، فرانس، جرمنی، نیدرلینڈز، فن لینڈ اور برطانیہ شامل ہیں