پنجاب اسمبلی : خواتین کے سیاسی و سماجی کردار کے فروغ پر اتفاق

لاہور (خصوصی رپورٹ)پنجاب اسمبلی میں خواتین کی پارلیمانی کاکس کا پہلا اجلاس منعقد ہوا، جس میں خواتین کے سیاسی، سماجی اور قانونی حقوق کے تحفظ اور ان کے فعال کردار کو یقینی بنانے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس اجلاس کی صدارت ممبر صوبائی اسمبلی و مومن کاکس کی چیئرپرسن عشرت اشرف نے کی، جنہوں نے اس کاوش کو تسلسل کے ساتھ جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا اور سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کا خصوصی شکریہ ادا کیا، جنہوں نے اس کاکس کے قیام میں کلیدی کردار ادا کیا۔