ورلڈ اکنامک فورم اور ڈیجیٹل کارپوریشن آرگنائزیشن کا سرحد پار ڈیجیٹل سرمایہ کاری کو بڑھانے کا فیصلہ
اسلام آباد(آن لائن)ڈیجیٹل ایف ڈی آئی اقدام: پاکستان میں ڈیجیٹل ایف ڈی آئی کو فعال کرنے کا منصوبہ‘ورلڈ اکنامک فورم اور ڈیجیٹل کارپوریشن آرگنائزیشن کا ڈیجیٹل سرمایہ کاری کے تحت سرحد پار ڈیجیٹل سرمایہ کاری کو بڑھانے کا فیصلہ کیا گیاہے ۔پاکستان کی ابھرتی ہوئی مارکیٹوں میں ڈیجیٹل غیر ملکی براہ راست سرمایہ کاری اقدام کا آغاز کیا گیا۔پاکستان اس اقدام کو لاگو کرنے والا پہلا ملک ہے ۔ پاکستان کی ڈیجیٹل ایف ڈی آئی-اینبلنگ پروجیکٹ ٹارگٹڈ ایکشنز کے ذریعے ڈیجیٹل ترقی کو فروغ دینے کے لیے اہم کوششیں جاری ہیں ۔ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کی خدمات اور اسٹیک ہولڈر کی مشاورت کے ساتھ، چیلنجوں سے نمٹنے کے اقدامات کی نشاندہی کی گئی۔آئی پی اور ڈیٹا گورننس قوانین اور ضوابط کو ہم آہنگ کرنے کے لیئے مضبوط بنانیکا اعادہ کیا گیا ۔غیر ملکی کمپنیوں میں اعتماد پیدا کرنے کے لیئے یورپی یونین کے قوانین اور ذمہ داروں کے لیئے مقامی کمپنیوں کی صلاحیت کو بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔تحفظ کے نظام کے ساتھ ترقی پسند صنعت کی ضروریات بھی غیرملکی سرمایہ کاری کا حصہ ہوں گے۔ ڈیٹا تک آسان عوامی رسائی کی اجازت بھی دی جائے گی ۔ڈیجیٹل سرمایہ کاری پاکستان کے لیئے بہت اہم اور مؤثر ثابت ہوگی۔