رمضان میں چینی پر 20 روپے سبسڈی دینے کا فیصلہ

چینی130 روپے کلو ملے گی‘ شناختی کارڈ پر ہر شہری زیادہ سے زیادہ 5 کلو چینی خرید سکے گا
سستے ماڈل بازاروں ور سبسڈائز چینی چھوٹے بڑے سٹورز پر ڈی سی کائونٹر پر فراہم کی جائے گی
 لاہور(دانش منیر )ماہ رمضان میں چاروں صوبوں میں چینی کی سبسڈائز فروخت کا فارمولا طے پاگیا۔شناختی کارڈ پر ہر شہری زیادہ سے زیادہ 5 کلو چینی خرید سکے گا۔  بسڈائز چینی سے متعلق اجلاس میں سیکرٹری فوڈ کے پی نے ملز کو سبسڈائز چینی کا مراسلہ نہ ملنے کا شکوہ کیا۔میٹنگ منٹس کے مطابق رمضان المبارک میں چینی پر 20 روپے سبسڈی دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور رمضان المبارک میں چاروں صوبوں میں فی کلو چینی 130 روپے میں دی جائے گی۔میٹنگ منٹس میں بتایا گیا ہے کہ رمضان المبارک میں چینی سستے ماڈل بازاروں میں فروخت کی جائے گی اور سبسڈائز چینی چھوٹے بڑے سٹورز پر ڈی سی کاونٹر پر فراہم کی جائے گی۔میٹنگ منٹس کے مطابق رمضان المبارک میں ایک اور 2 کلو چینی کے بیگز فروخت کئے جائیں گے،