شہزاد اکبر وطن واپسی کیلئے گھیرا تنگ

 اسلام آباد(بیورو رپورٹ)سابق مشیر احتساب شہزاد اکبر کو پاکستان واپس لانے کے معاملے پر اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں پاکستانی حکومت کی جانب سے مطلوبہ دستاویزات برطانوی حکومت کو موصول ہو گئی ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابقذرائع کا کہنا ہے کہ برطانوی حکام کو بھجوائی گئی دستاویزات میں شہزاد اکبر کے خلاف درج مقدمات اور جاری عدالتی کارروائیوں کی تفصیلات شامل ہیں۔