انقرہ (آئی این پی )ترکیہ کی ایک مسجد سے دلچسپ منظر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ۔ترکیہ ایک مسجد میں نماز کے دوران نمازیوں کی صف میں ایک بلی بھی شامل تھی، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بلی نماز کے دوران صف میں آرام سے بیٹھی رہی، کسی قسم کی شرارت نہیں کی اور تھوڑی گھبراہٹ بھی محسوس ہوئی۔ویڈیو کے مطابق، بلی کے برابر میں نماز ادا کرنے والے ایک بزرگ نے اپنی نماز مکمل کرنے کے بعد اسے اپنے پاس بلا لیا اور بلی فورا ان کے ساتھ کھیلنے لگی۔