سڈنی(آئی این پی)آسٹریلوی حکومت نے اسرائیل کے انتہائی دائیں بازو کے سیاستدان سی مخا روتھ مین کا ویزا منسوخ کر دیا ہے۔ روتھ مین آسٹریلین جیوش ایسوسی ایشن کی دعوت پر آسٹریلیا کا دورہ کرنے والے تھے، تاہم حکومتی فیصلے کے بعد وہ آئندہ تین سال تک آسٹریلیا کا سفر نہیں کر سکیں گے۔وزیر داخلہ ٹونی برک نے اپنے بیان میں کہا کہ آسٹریلیا ایسے افراد کو خوش آمدید نہیں کہے گا جو نفرت اور تقسیم کا پیغام پھیلائیں۔ انہوں نے کہا: آسٹریلیا ایک ایسا ملک ہے جہاں ہر شخص محفوظ ہے اور ہر کسی کو خود کو محفوظ محسوس کرنے کا حق ہے۔