سندھ ہائیکورٹ ڈاکٹر عابد کو عہدے پر ترقی نہ دینے کے معاملے پرسماعت 30 اپریل کوکریگا

 کراچی(آن لائن)سندھ ہائیکورٹ آئینی بینچ محکمہ صحت کے ڈاکٹر عابد کو عہدے پر ترقی نہ دینے کے معاملے پرسماعت رواں ماہ تیس اپریل کوکریگا۔ عدالت پہلے ہی سیکرٹری سروس کو ذاتی حیثیت میں پیش ہوکر وضاحت دینے کا حکم دے چکی ہے وکیل درخواست گزار ایڈووکیٹ اسد اللہ بلو نے دلائل دیئے تھے کہ عدالت نے ڈاکٹر عابد کو 2022 میں پروموٹ کرنے کا حکم دیا تھا، عدالت نے حکم دیا تھاکہ قانون کے مطابق درخواست گزار کو گریڈ 19 سے 20 میں ترقی دی جائے لیکن تاحال عدالتی حکم پر عمل درآمد نہیں کیا گیا۔درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ صوبائی سلیکشن کمیٹی کے روبرو بار سفارشات رکھی گئی، دونوں بار پروموشن سفارشات رد کیے گئے۔عدالت نے درخواست کی سماعت 30 اپریل تک ملتوی کر دی تھی۔