جنرل ہسپتال : جعلی ڈاکٹر گرفتار

لاہور (کرائم رپورٹر)جنرل ہسپتال میں خود کو ڈاکٹر ظاہر کرکے مریضوں اور ان کے لواحقین سے رابطہ کرنے والے نوسرباز حسن اعجاز کو ہسپتال انتظامیہ نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا جس کے خلاف تھانہ کوٹ لکھپت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ ملزم شالیمار ٹائون، کاہنہ کا رہائشی نکلا۔ایم ایس پروفیسر ڈاکٹر فریاد حسین کے مطابق ڈیوٹی ڈی ایم ایس (ایمرجنسی)نے جعلی ڈاکٹر کے خلاف فوری قانونی کارروائی عمل میں لائی ہے۔ مریضوں کے علاج کے نام پر خود کو ڈاکٹر ظاہر کرنے والے عناصر کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔