ایشیا کپ 2025 کے اختتام پر ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کا سالانہ اجلاس 30 ستمبر کو دبئی میں منعقد ہوگا، جو ہنگامہ خیز ثابت ہونے کا امکان ہے۔
کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق اجلاس کی صدارت اے سی سی کے صدر محسن نقوی کریں گے جبکہ ایشیا کپ سے جڑے تنازعات بھی ایجنڈے کا حصہ ہوں گے۔بھارت کی نمائندگی کون کرے گا اس کا فیصلہ 28 ستمبر کو ہونے والے بی سی سی آئی اجلاس میں ہوگا۔ راجیو شکلا اور آشش شیالر بی سی سی آئی کے نامزد امیدوار ہیں۔اجلاس کا سب سے اہم ایجنڈا اے سی سی کے نائب صدر کا انتخاب ہوگا، جس کے لیے امارات کرکٹ بورڈ کے معتمدِ عمومی مبشر عثمانی مضبوط امیدوار سمجھے جا رہے ہیں۔