لندن میں شاندار کنسرٹ، فلسطین کے حق میں 2 ملین ڈالر فنڈ جمع

لندن میں شاندار کنسرٹ، فلسطین کے حق میں 2 ملین ڈالر فنڈ جمع

لندن کے ویمبلی ایرینا میں فلسطین کے عوام کی مدد کے لیے شاندار فنڈ ریزنگ کانسرٹ “Together for Palestine” منعقد کیا گیا، جس میں 2 ملین ڈالر جمع کیے گئے۔

کانسرٹ میں برطانوی اور فلسطینی فنکاروں نے پرفارم کیا، جن میں باسٹیل، جیمز بلیک اور پالوما فیتھ شامل تھے، جبکہ ایک نوجوان فلسطینی گلوکارہ کی خصوصی پرفارمنس کو شرکا نے بے حد سراہا۔تقریب میں ہالی ووڈ اداکارہ فلورنس پُو، نکولا کاگلین، بینی ڈکٹ کمبربیچ، صحافی مہدی حسن اور اقوامِ متحدہ کی نمائندہ برائے فلسطین فرانسسکا البانیز نے خطاب کیا۔ مہدی حسن نے عوام سے فلسطین کے لیے آواز بلند کرنے کی اپیل کی۔کانسرٹ کے اختتام پر برائن اینو اور جمیلا جمیل کی قیادت میں 2 ملین ڈالر فنڈز جمع ہونے کا اعلان کیا گیا۔