معرکہ حق میں امریکی صدر نے اسٹریٹجک لیڈر کا کردار ادا کیا:ڈی جی آئی ایس پی آر

معرکہ حق میں امریکی صدر نے اسٹریٹجک لیڈر کا کردار ادا کیا:ڈی جی آئی ایس پی آر

اسلام آباد: ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے جرمن جریدے کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں کہا کہ پاکستان کے لیے معرکہ حق میں امریکی صدر کا قائدانہ کردار اسٹریٹجک لیڈر کے طور پر سامنے آیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے برادر ملک چین کے ساتھ تعلقات بھی تعمیری اور اسٹریٹجک ہیں۔ جنرل احمد شریف نے بلوچستان میں ہلاک ہونے والے فتنۃ الہندوستان کے متعدد دہشتگردوں کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ وہ نام نہاد مسنگ پرسنز میں شامل تھے۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے انخلا کے بعد افغانستان میں چھوڑے گئے امریکی ہتھیاروں کے دہشتگردی میں استعمال ہونے پر بھی تشویش ظاہر کی اور کہا کہ غیر قانونی افغان باشندے دہشتگردی اور سنگین جرائم میں ملوث ہونے کے شواہد موجود ہیں۔

انہوں نے بھارت میں پرتشدد واقعات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ بھارتی حکومت کی انتہا پسند پالیسیوں کا نتیجہ ہیں، اور واضح کیا کہ پاکستان میں کسی بھی جیش یا مسلح جتھوں کے لیے کوئی جگہ نہیں۔