کراچی (آئی این پی )سندھ ہائیکورٹ نے کالعدم تنظیم کی ویڈیو وائرل کرنے والے ملزم محمد عمر کی درخواست ضمانت منطور کر لی۔سندھ ہائیکورٹ میں سماعت کے دوران محکمہ انسداد دہشتگردی(سی ٹی ڈی ) نے بتایا کہ ملزم محمد عمر نے مزار قائد کے پس منظر میں کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی ) کے نام کے ساتھ انشا ء اللہ لکھ کر ویڈیو بنائی۔ایف آئی آر میں کہا گیا کہ ویڈیو وائرل کر کے افغانستان تک پہنچائی گئی۔جسٹس ظفر راجپوت نے تفتیشی افسر سے استفسار کیا کہ کیا ٹرائل کورٹ میں یہ ویڈیو پیش کی گئی؟ تفتیشی افسر نے بتایا کہ نہیں عدالت میں یہ ویڈیو پیش نہیں کی اس واقعے کے متعدد گواہ ہیں