ایکس اکائونٹ کی تحقیقات کے لئے این سی سی آئی اے ٹیم دوسری مرتبہ اڈیالہ جیل گئی تھی
راولپنڈی(آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کا ایکس اکائونٹ کون ہینڈل کرتا ہے، اس حوالے سے این سی سی آئی اے کی تحقیقات جاری ہیں۔رپورٹ کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ عمران خان کے ایکس اکانٹ کے حوالے سے تحقیقات کے لیے این سی سی آئی اے ٹیم کی دوسری مرتبہ اڈیالہ جیل پہنچی جبکہ بانی پی ٹی آئی نے این سی سی آئی اے ٹیم سے ملنے سے انکار کر دیا۔جیل ذرائع نے بتایا کہ این سی سی آئی اے ٹیم پونے دو گھنٹے تک بانی سے سوالات کے جواب حاصل کرنے کے لیے جیل میں موجود رہی جبکہ دو دن قبل بھی این سی سی آئی اے ٹیم نے بانی پی تی آئی سے ابتدائی پوچھ گچھ کی تھی۔