پاکستان کے وسیم کھتری نے چیلنج اسکریبل ٹورنامنٹ میں بڑا کارنامہ سر انجام دیا

پاکستان کے وسیم کھتری نے چیلنج اسکریبل ٹورنامنٹ میں بڑا کارنامہ سر انجام دیا

پاکستان کے وسیم کھتری نے ایک اور کارنامہ انجام دیتے ہوئے گھانا میں ہونے والا چیلنج اسکریبل ٹورنامنٹ جیت لیا۔

معمولی فرق سے ورلڈ چیمپیئن شپ کے فائنل سے محروم رہنے کے بعد، وسیم کھتری نے اس ایونٹ میں بھرپور انداز میں واپسی کی ہے۔ انہوں نے 7 فتوحات اور ایک شکست کے ساتھ ٹورنامنٹ میں فاتح کا اعزاز حاصل کیا۔آخری میچ میں وسیم کھتری نے انگلینڈ کے جان ایشمور کو بڑے مارجن سے شکست دی۔ نائجیریا کے چِنیدو تھورپ نے دوسری پوزیشن حاصل کی، جبکہ ایشمور تیسری نمبر پر رہے۔اس سے پہلے، وسیم کھتری نے ورلڈ چیمپیئن شپ میں تیسری پوزیشن حاصل کی تھی، اور پاکستان ٹیم اس ایونٹ میں چوتھے نمبر پر رہی تھی۔