برطانیہ میں ایک سال کے دوران گیارہ لاکھ سے زائد گاڑیاں چوری ہونے کا انکشاف

برطانیہ میں ایک سال کے دوران گیارہ لاکھ سے زائد گاڑیاں چوری ہونے کا انکشاف

 برطانیہ میں گزشتہ سال ایک لاکھ 19 ہزار سے زائد گاڑیاں چوری ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

 یہ تعداد ملک میں روزانہ تقریباً 320 گاڑیوں کے غائب ہونے کا اشارہ دیتی ہے۔چوری کی اس بڑی وجہ جدید ٹیکنالوجی کا استعمال ہے، خاص طور پر چابی کے بغیر چلنے والی گاڑیاں بنانے کا رجحان۔ چور الیکٹرانک ڈیوائسز کی مدد سے گاڑی کے چابی کا سگنل پکڑ لیتے ہیں اور چند منٹوں میں گاڑی چرانے میں کامیاب ہو جاتے ہیں۔حکومت نے حال ہی میں اس مسئلے سے نمٹنے کے لیے نیا قانون منظور کیا ہے، جس کے تحت ایسے آلات رکھنا یا شیئر کرنا جرم قرار دیا گیا ہے۔ اس قانون کے تحت، کسی بھی شخص کو ایسے آلات رکھنے یا انہیں دوسروں کے ساتھ شیئر کرنے پر 5 سال قید کی سزا دی جا سکتی ہے۔ یہ قانون اس نوعیت کے جرائم کو روکنے اور عوامی تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے متعارف کروایا گیا ہے۔