سموگ میں کمی، لاہور میں ہوٹل اور ریسٹورنٹس رات10بجے تک کھلے رکھنے کی اجازت

 لاہور (سپیشل رپورٹر ) صوبائی دار الحکومت سمیت پنجاب بھر میں سموگ کی شدت کم ہونے پر ہوٹلز اور ریسٹورنٹس کے اوقات کار میں ردو بدل کر دیا گیا۔ تمام ہوٹلز، ریسٹورنٹس اور فوڈ آٹ لیٹس کو رات 10 بجے تک کھلا رکھنے کی اجازت دے دی گئی، محکمہ ماحولیات نے اوقات کار تبدیل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ہوٹلز اور ریسٹورنٹس میں ڈائن اِن، پارکنگ میں کھانے اور ٹیک اوے کی سہولت رات 10 بجے تک دستیاب ہوگی، ہوم ڈلیوری خدمات پر کسی قسم کی کوئی پابندی نہیں ہوگی۔