اسرائیلی افواج غزہ کے تقریبا 60 فیصد علاقے پر کنٹرول رکھتی ہیں:اسرائیلی وزیر اعظم
تل ابیب(آئی این پی)اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے دعوی کیا ہے کہ 7 اکتوبر 2023 کے حملے میں ملوث تمام ماسٹر مائنڈز کو ختم کرنے کے قریب پہنچ چکے ہیں۔ یہ بیان انہوں نے کابینہ کے ہفتہ وار اجلاس میں دیا۔نیتن یاہو نے کہا کہ ان کی حکومت نے پہلے ہی عزم کیا تھا کہ حملے اور یرغمالیوں کے اغوا میں شامل تمام افراد کو ایک ایک کرکے نشانہ بنایا جائے گا، اور اب یہ مشن اپنے آخری مراحل میں داخل ہو چکا ہے۔اسرائیلی وزیر اعظم نے ایک بار پھر دعوی کیا کہ اسرائیلی افواج غزہ کے تقریبا 60 فیصد علاقے پر کنٹرول رکھتی ہیں۔