نشتر کالونی میں اعجاز نے طیش میں آکر فائرنگ کردی، میاں بیوی کے درمیان پہلی بیوی کی وجہ سے جھگڑا رہتا تھا
لاہور(کرائم رپورٹر)پہلی بیوی سے علیحدگی کا کیوں کہا شوہرنے فائرنگ کر کے دوسری بیوی کو قتل کر دیا پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتار کر لیا بتایا گیا ہے کہ نشرکالونی میں شوہر نے گھریلو جھگڑے پر طیش میں آکر اپنی بیوی اقرا کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہوگیا اطلاع ملنے پر پولیس نے مقتولہ کی لاش ایدھی ایمبولینس کے ذریعے پورسٹمارٹم کے لیے منتقل کر کے ملزم اعجاز کو گرفتار کر کے آلہ قتل برآمد کر لیا پولیس کا کہنا ہے اعجاز نامی شخص نے 21سالہ اقرا سے کچھ عرصہ قبل دوسری شادی کی دونوں میاں بیوی کے درمیان پہلی بیوی کی وجہ سے جھگڑا رہتا تھا جس کی وجہ سے اس نے فائرنگ کر کے اقرا کو قتل کیا۔