امریکا: فرٹیلیٹی کلینک کے باہر دھماکا، ایک شخص ہلاک ، دہشت گردی کی کارروائی قرار

دھماکا جنوبی شہر پام سپرنگز میں ہوا جس سے کلینک کی عمارت کو نقصان پہنچا اور قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے
کیلیفورنیا (آئی این پی ) مریکا کی ریاست کیلیفورنیا میں ایک فرٹیلیٹی کلینک کے باہر بم دھماکے میں ایک شخص ہلاک ہو گیا جبکہ ایف بی آئی نے اسے دہشت گردی کی کارروائی قرار دیا ہے۔ غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق دھماکا جنوبی شہر پام سپرنگز میں ہوا جس سے کلینک کی عمارت کو نقصان پہنچا اور قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ایف بی آئی لاس اینجلس کے سربراہ ایکل ڈیوس نے دھماکے بعد کلینک کے باہر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کسی غلط فہمی کا شکار نہ ہوں، دہشت گردی کی بین الاقوامی کارروائیوں کا حصہ ہے۔ انہوں نے واقعے میں ایک ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ نشانہ بننے والا شخص اس وقت کلینک کے قریب موجود تھا جبکہ چار افراد زخمی ہوئے ہیں اور مرنے والے کی شناخت ابھی نہیں ہو سکی ہے۔