پنجاب کے بیشتر اضلاع میں 20 مارچ تک بارشوں کا امکان،پی ڈی ایم اے کا الرٹ

 پنجاب کے بیشتر اضلاع میں 20 مارچ تک بارشوں کا امکان،پی ڈی ایم اے کا الرٹ

پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے 20 مارچ تک صوبے کے بیشتر اضلاع میں بارشوں کی پیش گوئی کرتے ہوئے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔

لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں بارش متوقع ہے۔ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو اداروں کو ممکنہ ہنگامی صورتحال کے پیش نظر الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے شہریوں سے غیر ضروری سفر سے گریز کرنے اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل کی۔پی ڈی ایم اے کنٹرول روم میں 24 گھنٹے صورتحال کی مانیٹرنگ جاری ہے۔کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں شہری پی ڈی ایم اے ہیلپ لائن 1129 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔