جرمنی کے شہر ریگنسبرگ نے 900 کتوں کی پریڈ کا انعقاد کر کے نیا گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر لیا۔
اس پریڈ میں 897 کتوں نے اپنے مالکان کے ہمراہ سڑک پر واک کی، اور اس سے ایک نیا عالمی ریکارڈ قائم ہوا۔ حالانکہ کچھ رپورٹس کے مطابق کتوں کی تعداد 1,175 تک پہنچ سکتی تھی، مگر گنیز ورلڈ ریکارڈ نے صرف 897 کتوں کی تصدیق کی۔اس ایونٹ کا اہتمام سیپی گلپیک نے کیا، جنہوں نے ’ڈیکل میوزیم‘ کی بنیاد رکھی۔ ان کا کہنا تھا کہ اس تقریب کا مقصد کمیونٹی میں مثبت توانائی لانا تھا اور شہر کو غیر سیاسی انداز میں اتحاد کا مظاہرہ کرنا تھا۔